سید سعید الحسن شاہ

عوام نے اپوزیشن کے بے مقصد جلسوں اور ریلیوں کی منفی سیاست کو یکسرمستردکر دیا ہے’سید سعید الحسن شاہ

لاہور( عکس آن لائن)صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ عوام نے اپوزیشن کے بے مقصد جلسوں اور ریلیوں کی منفی سیاست کو یکسرمستردکر دیا ہے۔

اپوزیشن والے کبھی بھی اسمبلیوں سے استعفیٰ نہیں دینگے۔استعفوں کے معاملے پر پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی ہے۔اپوزیشن عوامی مینڈیٹ کا احترام نہ کرکے جمہوری اقدار کی توہین کر رہی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ الزامات لگانے والے پہلے اپنے کرپشن آلود گریبانو ںمیں جھانکیں۔مسترد شدہ عناصر محض اپنا سیاسی قد بڑھانے کیلئے تنقید برائے تنقید کر رہے ہیں۔ حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات کئے۔وزیراعظم عمران خان کی صورت میں پاکستان کو کھرا اور مخلص لیڈر ملا ہے۔

اڑھائی برس کے دوران وہ کام کئے جو سابقہ حکومتیں برس ہا برس نہ کر سکیں۔صوبے میں ون مین شو کاخاتمہ کیا ہے۔ترقیاتی منصوبے عوامی نمائندوں کی مشاورت سے مکمل کئے جا رہے ہیں۔پی ڈی ایم کے ٹولہ میں انسانیت کامعمو لی سا بھی دکھ درد نہیں ہے ـ

کوئٹہ میں جا کرعوام کے مسترد سیاستدانوں نے غمگساری کی بجائے سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی ـ وزیر اعظم پاکستان نے وہاں جا کر غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کی ہے۔ کورونا کے بعد سانحہ مچھ پر سیاست کرنا اپوزیشن عناصر کے گھٹیا ذہن کی عکاسی ہے ـان عناصر کو بے بنیاد الزامات لگانے سے پہلے اپنے اپنے گریبانوں میں جھانکنا چاہیے ـ

اپنا تبصرہ بھیجیں