اعظم نذیر تارڑ

عوام اگست 2023ءمیں ووٹ بھی ڈالیں گے اور جشن آزادی بھی منائیں گے ‘اعظم نذیر تارڑ

اوکاڑہ(نمائندہ عکس ) وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی عوام سال 2023ءکے اگست میں ووٹ بھی ڈالیں گے اور جشن آزادی بھی منائیں گے انتخابات کی تاریخ مانگنے والوں پر اب واضح ہو جانا چاہیے عمران خان فتنہ اور فساد ہے جسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنا وقت کا تقاضا ہے

پاکستان کو بیرونی کوئی خطرہ نہیں ہے اندرونی فسادی کو ٹھکانے لگانے کیلئے اقدامات کرنا پڑیں گے عمران خان نے فساد پھیلانے کی کوشش کی تو جیل کا ٹچ ضرور دیں گے انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ کے سینئر ممبر رانا شکیل احمد سلہریا کی قیادت میں ملنے والے ایک وفد سے گفتگو کے دوران کیا وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عمران خان نے ساڑھے تین سالوں میں ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا نفرت اور انتشار کی سیاست کو فروغ دیا عوام کے مسائل کو حل کرنے کی بجائے سیاسی مخالفین کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدموں کی بھر مار سے اداروں کی ساکھ کو بھی تباہ کردیا عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس کر رکھ دیا

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے انتخابات کے متعلق واضح کردیا ہے کہ انتخابات اتحادیوں کی مشاورت سے ہی ہونگے اورحکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی پاکستان کے عوام آئندہ سال 2023ءکے اگست میں ووٹ بھی ڈالیں گے اور ساتھ جشن آزادی بھی منائیں گے انشاءللہ اب کی بار عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے فسادیوں کا ہمیشہ کیلئے قلع قمع کردیں گے انتخابات کی تاریخ مانگنے والوں پر اب واضح ہو جانا چاہیے کہ انتخابات کب ہونگے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرحدیں مضبوط ہیں بیرونی دشمن کی جرات نہیں کہ وہ میلی آنکھ سے دیکھ سکے البتہ عمران خان ایک اندرونی فساد ہے جسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنا وقت کی اہم ضرورت ہے اگر انہوں نے ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی تو جیل کا ٹچ ضرور دیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں