کبریٰ خان

عمرہ اور اعتکاف کرچکی ہوں لیکن یہ سب سوشل میڈیا پر لانا پسند نہیں کرتی، کبریٰ خان

کراچی (عکس آن لائن)اداکارہ کبریٰ خان کا کہنا ہیکہ وہ 3 مرتبہ اعتکاف میں بیٹھ چکی ہیں اور عمرہ کرچکی ہیں لیکن عمرہ اور اعتکاف کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے بجائے نجی رکھنا پسند کرتی ہیں۔

ڈیجیٹل انٹرویو کے دوران اداکارہ نے خود پر ہونے والی تنقید سے متعلق بتایا کہ میں 3 مرتبہ اعتکاف کرچکی ہوں ، جب اعتکاف سے اٹھی تب یہ سن کر خاصی پرجوش ہورہی تھی کہ دیکھو تمہارے چہرے پر نور آیا ہے، ایک دفعہ جب اعتکاف میں بیٹھی تو میرے پیروں میں مہندی لگی ہوئی تھی، اس سے قبل میں نے نیل پالش مہینہ ڈیرھ مہینہ پہلے لگائی تھی لیکن لوگوں نے مجھے شوبز انڈسٹری کا سوچ کر کہا دیکھو کبریٰ نے اعتکاف میں نیل پالش لگائی ہوئی تھی اور اس وقت میں نے واضح کیا کہ میرے پیروں میں نیل پالش نہیں ہے یہ مہندی ہے۔

عمرے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ جب میں عمرے پر گئی اور واپس آئی تو بہت سارے لوگوں نے مجھے مبارکبادی اور پیغامات بھیجے جب کہ میں نے عمرے کے حوالے سے کوئی پوسٹ بھی نہیں لگائی تھی لیکن وہاں ایک مداح نے میرے ساتھ تصویر لی اور پھر وہ وائرل ہوگئی جس کے بعد مجھے عمرے کی مبارکباد آنے لگیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں