شیخ رشید

عمران کو نااہل قرار دینے کی کوشش کرنے والے پچھتائیں گے، شیخ رشید

راولپنڈی(نمائندہ عکس)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ او ر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف کو نااہل قرار دینے کی کوشش کرنے والے خود پچھتائیں گے، ہفتہ کوسماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ سیاسی بے امنی اور بدامنی مزید انتشار اور خلفشار پیدا کرے گی،

انہوں نے کہا کہ اگست میں سجنے والا سیاسی دنگل ملکی اور عوامی مسائل میں اضافہ کرے گا،شیخ رشید نے کہا کہ مستقبل کی ساری ذمے داریاں عدلیہ کے کندھوں پر آگئی ہیں،سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 30 اگست تک اہم وقت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں