خواجہ سعد رفیق

عمران نے این آر او مانگنے کا سفر محض 4 برس میں طے کیا’ خواجہ سعد رفیق

لاہور( عکس آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی و رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کا نام لئے بغیر خوب تنقید کی، انہوں نے کہا کہ میرے سوا کوئی چوائس نہیں سے لے کر این آر او مانگنے تک کا سفر فاسٹ بالر نے محض 4برس میں تیز رفتاری سے طے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت، معاشرت اور جمہوریت کو ڈیفالٹ کی جانب دھکیلنے کا ذمہ دار کھیلن کو ملک مانگے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں