مریم اورنگزیب

عمران مافیا کی حکومت میں مالیاتی خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آ باد (عکس آن لائن ) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران مافیا کی حکومت میں مالیاتی خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے،مہنگائی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہونے کی وجہ عمران خان کی بے حسی ، عوام دشمنی ، نالائقی اور کرپشن ہے، عمران مافیا کی حکومت میں پیٹرول کی قیمت 148 روپے تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ،

عمران خان کی حکومت میں آٹا ، چینی ، بجلی ، گیس اور دوائی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران مافیا کی نا اہلی اور نالائقی کی وجہ سے ملک کی تاریخ میں پہلی دفعہ ایک کروڑ پاکستانی بے روزگار ہو گئے ہیں ، عمران خان کی لوٹ مار کی وجہ سے ملک میں معاشی تباہی تاریخ کی بلند ترین سطح پو ہے۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان نے کہا کہ عمران مافیا کی حکومت میں ملکی قرضہ پچاس ہزارارب ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے ، عمران مافیا کی حکومت میں مالیاتی خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں