عاشقی 2 ''

عمران عباس نے مصروفیت کے باعث بھارتی فلم ” عاشقی 2 ” کی آفر قبول نہیں کی

کراچی (عکس آن لائن)پاکستان کے اداکار و سْپر ماڈل عمران عباس نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بھارتی فلم عاشقی2 میں مر کزی کردار کی پیشکش ہوئی تھی مگر یہ فلم وہ مصروفیت کے سبب نہیں کر سکتے تھے۔خوبصورت، تیکھے نین نقش اور بہترین خد و خال کے مالک عمران عباس متعدد بار دنیا کے خوبصورت ترین مردوں کی فہر ست میں اپنا نام شامل کرواچکے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اْن کی مقبولیت پاکستان سمیت دنیا بھر میں پائی جاتی ہے ۔

عمران عباس کے سوشل میڈیا فینز اْنہیں دنیا بھر سے محبت بھرے پیغام بھیجتے ہیں اور اْنہیں باقاعدگی سے سوشل میڈیا پر فالوو بھی کرتے ہیں ۔عمران عباس سے متعلق عوام میں کئی شک و شبہات عام پائے جاتے ہیں جن پر انہوں نے حال ہی میں بات کر کے خود کی شادی اور خوبصوت دکھنے کے لیے لپ اسٹک کے استعمال سے متعلق سب افواہیں رد کر دیں ہیں۔عمران عباس کی جانب سے حال ہی میں ایک ٹاک شو میں بطور مہمان شرکت کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں