مریم اورنگزیب

عمران صاحب جو بائیڈن کی چاپلوسی کے بجائے علیمہ باجی کی بیرون ملک جائیدادوں کا راز قوم کو بتائیں،مریم اورنگزیب

اسلام آباد( عکس آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب جو بائیڈن کی چاپلوسی کے بجائے علیمہ باجی کی بیرون ملک جائیدادوں کا راز قوم کو بتائیں،جو بائیڈن کو بتائیں کہ ترقی پزیر ممالک سے بدعنوان اشرافیہ نے لوٹ مار کرکے امریکہ میں پیزے کا کاروبار شروع کیا ،عمران صاحب فارن فنڈنگ کیس سے بھاگنا ثبوت ہے کہ آپ کی ناجائز دولت پکڑی گئی ہے،عمران صاحب آٹا چینی چوری میں آپ کی ناجائز دولت نہیں چھپے گی، عوامی دولت لوٹنے کا جواب دینا ہوگا۔

بدھ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے جوبائیڈن کے لئے خیرمقدمی بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ عمران صاحب ترقی پزیر ممالک کی بدعنوان اشرافیہ ہیں جس نے عوام کو مہنگائی اور مفلسی کے گھاٹ اتاردیا ہے،جو بائیڈن کو بتائیں کہ ترقی پزیر ممالک سے بدعنوان اشرافیہ نے لوٹ مار کرکے امریکہ میں پیزے کا کاروبار شروع کیا ،عمران صاحب جو بائیڈن کی چاپلوسی کے بجائے علیمہ باجی کی بیرون ملک جائیدادوں کا راز قوم کو بتائیں ،عمران صاحب جوبائیڈن کے بیان پر خیرمقدم سے پہلے اپنی ناجائز دولت کے فارن فنڈنگ کیس کا جواب دیں، مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب چھ سال سے اربوں روپے کے فارن فنڈنگ کیس میں آپ مفرور ہیں، اس کے بارے میں بتائیں ،عمران صاحب 23 خفیہ فارن فنڈنگ اکاﺅنٹس کابتائیں جو سٹیٹ بنک نے پکڑے ہیں ،

عمران صاحب پارلیمنٹ کے بعد الیکشن کمیشن کو بھی تالا لگادیا تاکہ فارن فنڈنگ کیس کی سماعت نہ ہو،عمران صاحب فارن فنڈنگ کیس سے بھاگنا ثبوت ہے کہ آپ کی ناجائز دولت پکڑی گئی ہے ،عمران صاحب فارن فنڈنگ کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کرنے سے آپ کی ناجائز دولت نہیں چھپے گی ،عمران صاحب فارن فنڈنگ کی ناجائز غیرملکی دولت سے پاکستان کی معیشت، خارجہ پالیسی اور عوام کی تباہی کا ایجنڈا قوم سمجھ چکی ہے ،عمران صاحب آٹا چینی چوری میں آپ کی ناجائز دولت نہیں چھپے گی، عوامی دولت لوٹنے کا جواب دینا ہوگا ،عمران صاحب بنی گالہ محل، زمان پارک، آپ کی پرتعیش زندگی کے پیچھے کس کس کا مال ہے، یہ قوم کو سمجھ آچکی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں