عمران خان

عمران خان کے پولیس اور جج سے متعلق بیانات پر تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دائر

اسلام آباد (نمائندہ عکس) سابق وزیر اعظم عمران خان کے پولیس اور جج سے متعلق بیانات پر تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کے خلاف دائر درخواست ایک وکیل کی جانب سے دی گئی ہے جس میں کہا گیا کہ عمران خان نے غداری کے ملزم شہباز گل کی رہائی کیلئے ریلی نکالی، عمران خان نے اپنی تقریر میں اسلام آباد پولیس کے افسران کو دھمکیاں دیں۔درخواست میں کہاگیاکہ عمران خان نے شہباز گل کیس سننے والی جوڈیشیل مجسٹریٹ کو بھی دھمکی دی۔

درخواست میں کہاگیاکہ عمران خان نے ملکی سلامتی کے اداروں پر بھی تنقید کی، عمران خان نے عوام کو بغاوت پر اکسایا عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں