خورشید شاہ

عمران خان کے غلط فیصلوں نے آج پاکستان کو اس نہج پر لاکھڑا کردیا ہے ، خورشید شاہ

سکھر (عکس آن لائن)وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے غلط فیصلوں نے پاکستان کو اس نہج پر لاکھڑا کردیا ہے،مذاکرات کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ، عدلیہ کے حکم پر اس ماحول میں مذاکرات نہیں ہو سکتے۔ وہ اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ سید خور شید شاہ نے کہا کہ مذاکرات کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ، عدلیہ کے حکم پر اس ماحول میں مذاکرات نہیں ہو سکتے، اس طرح کے احکامات سے انارکی پھیلنے کا خدشہ ہے،یہ حالات انارکی کا ثبوت ہیں کہ عدلیہ پارلیمنٹ کو نہ مانے اور ایڈمنسٹریشن بھی کسی کو نہ مانیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جب اسمبلی سے استعفیٰ دیا تھا تب انہیں کہا تھا کہ استعفیٰ مت دو، اس سے قبل بھی میں ہی انہیں پارلیمنٹ میں واپس لے آیا تھا،عمران خان کے غلط فیصلوں نے آج پاکستان کو اس راستے پر لا کھڑا کیا ہے، پارلیمنٹ کا اس کو تجربہ نہیں ہے، جن کو پارلیمنٹ کا تجربہ ہے وہ ان کی بات ماننے کو تیار نہیں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جب مذاکرات کا ماحول بنے گا اس وقت مذاکرات ہوں گے، فی الحال اس کا کوئی امکان نہیں ہے۔ سید خور شید شاہ نے کہا کہ عمران خان کو آئین و قانون کے تحت ڈیل کرنا چاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں