عثمان بزدار

عمران خان کے بغیر پاکستان کی سیاست نامکمل ہے، عثمان بزدار

لاہور(نمائندہ عکس) عبوری وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بغیر پاکستان کی سیاست نامکمل ہے۔

عثمان بزدار نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ عمران خان کو سیاست سے مائنس کرنے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی، قوم کو اس وقت عمران خان جیسے ایماندار اور دیانتدار سیاست دان کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 22 کروڑ عوام کو عزت سے جینا سکھایا ہے، انکی آواز پر عوام نے ہمیشہ لبیک کہا ہے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ عمران خان نے ملک میں صاف و شفاف سیاست کی بنیاد رکھی، قوم کپتان کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں