شرجیل میمن

عمران خان کی پھیلائی گئی بحرانی کیفیت رواں ہفتے ختم ہوجائے گی، شرجیل میمن

کراچی (نمائندہ عکس) وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ رواں ہفتے کے اختتام تک عمران خان کی جانب سے ملک میں پھیلائی گئی بحرانی کیفیت کا خاتمہ ہو جائے گا۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و اطلاعات شرجیل میمن نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ جعلی لانگ مارچ غیر موثر ہوچکا ہے اور اسکی جعلی حیثیت عوام پر آشکار ہوچکی ہے، وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے بھی اعتراف کرلیا کہ لانگ مارچ ختم ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کو گھڑی چوری، گندم چوری، چینی چوری، منی لانڈرنگ جیسے بڑے سرپرائز دے چکے ہیں، اب 26 نومبر کو کون سا بڑا سرپرائز دیں گے؟ صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان اپنی خیر منائیں، الیکشن کمیشن سے عمران خان نااہل ہوچکے ہیں، اب توشہ خانہ کی بدعنوانیوں سے بچ نہیں سکتے۔ انکا کہنا ہے کہ لگتا یہ ہی ہے کہ عمران خان تاحیات نااہل ہونے جا رہے ہیں۔ عمران خان، فرح گوگی اور ان کی کابینہ کے اراکین، گھڑی کی خرید وفروخت کے بعد دبئی میں مقیم شخصیت سے فرمائشیں کرتے رہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان نے کرکٹ سے اتنا پیسہ نہیں کمایا جتنا توشہ خانہ کے تحائف بیچ کر کمایا، سنا ہے عمران خان نے کرکٹ میں انڈیا سے ملنے والا سونے کا تمغہ بھی بیچ ڈالا تھا، ان حقائق سے ظاہر ہوتا ہے کہ قیمتی تحائف اور اعزازات بیچنا عمران خان کی پرانی عادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پریشر ککر بننے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ وہ بدعنوانیوں کے کیسز سے بچ سکیں، ان کی بقیہ زندگی عدالتوں کے چکر کاٹنے اور سلاخوں کے پیچھے گذرے گی۔ وزیرِ اطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ انتخابات سن2023 میں اپنے وقت پر ہونگے اور اتحادی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں