لانگ مارچ

عمران خان کا ممکنہ لانگ مارچ، اسلام آباد میں کنٹینرز پہنچنا شروع

اسلام آ باد (نمائندہ عکس) پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے تیاریاں شروع کردیں اور شہر میں کنٹینر پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ اسلام آباد انتظامیہ نے کنٹینرزفیض آباد پہنچا دیئے، رپورٹ کے مطابق لانگ مارچ کی صورت میں فیض آباد کو مکمل طور پر سیل کردیا جائے گا۔ کنٹینرز ہر داخلی اور خارجی راستوں پر رکھے گئے ہیں، جن میں مری روڈ کی طرف سڑک اور ایکسپریس ہائی وے کی طرف آنے والے راستے بھی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آرڈر ہوئے وہ اسلام آباد داخل ہونے والا ہر راستہ سیل کر دیں گے۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے لانگ مارچ کی تیاریاں تیز کردی ہیں، احتجاج اور لانگ مارچ سے متعلق تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے اہم اجلاس بھی بلایا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں