شیخ رشید

عمران خان کا لانگ مارچ 21 نومبر تک راولپنڈی آسکتا ہے، شیخ رشید کا دعویٰ

راولپنڈی (نمائندہ عکس)سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ عمران خان کالانگ مارچ 20 یا 21 نومبرتک راولپنڈی آسکتا ہے۔ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیا میں شیخ رشید نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نااہل اور بانجھ ہے جو کچھ ڈلیورنہیں کرسکی، سنگین تباہ حال معیشت میں بھی غیرسنجیدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے انتہائی اہم تعیناتی پرہیجان برپا کردیاہے، لندن میں کہتے ہیں تعیناتی پر مشاورات کر رہے ہیں، پاکستان میں کہتے ہیں ابھی سمری نہیں آئی، ساری دنیامیں پاکستان کا مذاق اڑرہاہے، اداروں اورعدلیہ پراہم ذمہ داری آگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں