سعد رفیق

عمران خان پراجیکٹ گر گیا ہے ،اسکے سہولت کار آخری کوشش کر رہے ہیں’ سعد رفیق

لاہور( نمائندہ عکس) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جو عمران خان پراجیکٹ بنایا گیا تھا وہ گر گیا ہے اور اب اس کے سہولت کار آخری کوشش کر رہے ہیں ، عمران خان کا بس چلے تو یہ اپنے مخالفین کو کچا چبا جائے کیونکہ یہ نفرت میں گندھا ہوا شخص ہے ، عمران خان کی غلط فہمی ہے کہ اس کا مقابلہ نہیں کیا جائے گا ، اس کا بالکل مقابلہ کیا جائے گا کیونکہ یہ لوگوں کو ریاست کے خلاف گمراہ کرتا ہے ۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ ہمارے کیس میں نیب کے جو سٹار گواہان تھے ان کے اوپن کورٹ میں بیانات ہوئے ہیں اور سچ سامنے آگیا ہے ، حقائق یہی تھے جو سب نے سنے ہیں،جنہیں وعدہ معاف گواہ بنایا گیا تھا انہوںنے ہی بیان دئیے ہیں ، جنہوںنے جھوٹے مقدمے بنائے انہیں شرم بالکل بھی نہیں آئے گی

۔ دو ، ڈھائی سال پہلے جب سپریم کورٹ نے ہم دونوں بھائیوں کا ضمانت کا تفصیلی حکم جاری کیا تھا وہ یہ ثابت کرنے کے لئے کافی ہے کہ سب جھوٹ تھا اور جھوٹ کا پرچار کیا گیا تھا،آج الحمد اللہ حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے اور سچائی سامنے آئی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ مجھے عمران خان کی گرفتاری سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ، میں گرفتاریوں میں دلچسپی رکھنے والا آدمی نہیں ہوں، جو کرے گا اس کو قانون کے مطابق اس کا سامنا کرنا ہے اور قانون کا سامنا کرنا بھی چاہیے ،ہم نے پانچ سال یہاں پر رگڑا کھایا ہے ، ہمیںسیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ، یہ کام تو عمران خان کے آنے سے پہلے سے شروع ہو گیا تھا لیکن نے اس پر پورا فیول اور پورا حصہ ڈالا اور آخر تک ڈالتے رہے ،ان کا بس چلے تو یہ اپنے مخالفین کو کچا چبا جائیں کیونکہ یہ نفرت سے گندھا ہوئے آدمی ہے ، رواداری رکھ رکھائو اصول اور سچائی سے ان کا اور ان کے سہولت کاروں کا کوئی تعلق نہیں ۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان نے گھٹیا اقتدار کے لئے پاکستان کوتنہا کرنے کی سازش کی ،سازش کا بیانیہ بنانے کی کوشش کی جس کا بھانڈا پھوٹ گیا اورریکارڈنگزسامنے آگ ئی ہیں ، کیوں اس کی تردید نہیں کرتے ، اس کو کیوں ٹیسٹ نہیں کراتے کیوں بولتی بند ہو گئی ہے ۔جلسوںمیں جانے کی بجائے اداروںمیں جائو ،دعوے نہ کرو ، تمہیں پتہ ہے تم جھوٹے ہو اور رنگے ہاتھوں پکڑا گئے ہو ، ان کے صدر نے کہہ دیاہے کہ یقین نہیں ہے کہ سازش ہوئی ہے ، وہ اتنا ہی کہہ سکتے ہیں ،پی ٹی آئی میں شخصی آمریت ہے اور پارٹی میںکوئی عمران خان کے سامنے بولتا نہیں ہے۔ سارا جھوٹ تھا عمران خان کی ساری سیاست جھوٹ پر قائم ہے، یہ فتنہ ہے اس کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے ، اس کی یہ غلط فہمی ہے اس کا مقابلہ نہیں کیا جائے گا ، بالکل کیا جائے گا ،کیوں کائونٹر نہ کریں ،جواب نہ دیں تو یہ لوگوں کوگمراہ کرتا ہے ، لوگوں کو ریاست کے خلاف گمراہ کرتا ہے ۔

شوکت ترین نے اپنی عمر اور مرتبے کا خیال نہیں کیا ، ان کی غیر ملکی سازش کا بیانیہ دم توڑ گیا ۔عمران خان خود کو بڑاایماندار کہتا ہے لیکن خود آدمی خریدتے ہو ، یہ وبال ہے ، جھوٹ اور نفرت پھیلانے کا وبال ہے ۔انہوںنے کہا کہ لوگ سیلاب میں ڈوب گئے ہیں، سوات میں لاکھوں لوگ نکلے ہوئے ہیں ،وہاں آپ نو سال سے حکمران ہیں ، خیبر پختوانخواہ کی حکومت کہاں ہے ۔اس کی مقبولیت بنائی گئی تھی ،ڈیزائن کیا گیا تھا ،پراجیکٹ عمران گر گیا ہے ، سہولت کار آخری کوشش کر رہے ہیں ،کبھی مذہب کا ٹچ ،کبھی غداری غیر ملکی ٹچ ، اب ٹچ ہی ٹچ ہے پلے اس کے کچھ نہیں ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں