فیاض الحسن چوہان

عمران خان نے کرپشن کے سومنات پر پہلا حملہ کیا ہے، فیاض الحسن چوہان

لاہور (نمائندہ عکس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عمران خان نے کرپشن کے سومنات پر پہلا حملہ کیا ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ انہوں نے ای وی ایم کے خاتمے کیلئے بل اسمبلی میں پیش کردیا، حکومت چاہتی ہے پٹرول کی قیمتوں کا فیصلہ قومی سلامتی کمیٹی کرے۔

انہوں نے کہا کہ حالات نظرآرہے ہیں6دن میں اسمبلیاں تحلیل ہوجائیں گی، عمران خان نےکرپشن کے سومنات پر پہلا حملہ کیا ہے، 6 روز میں اسمبلیاں تحلیل نہ ہوئیں تودوبارہ حملہ کریں گے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں منصوبہ بندی کے تحت انتشار پھیلا رہی تھی، عمران خان نے حکمت عملی کے تحت فیصلہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں