سینیٹر فیصل جاوید

عمران خان نے قوم کو کبھی مایوس نہیں کیا نہ کریں گے’ فیصل جاوید

اسلام آباد (نمائندہ عکس)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عوام نے کہہ دیا بیرونی سازش کسی صورت قبول نہیں عمران خان نے قوم کوکبھی مایوس نہیں کیانہ کریں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ عوام کامطالبہ ہے امپورٹڈحکومت نامنظور، پاکستان کے عوام نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کر دیا ہے۔فیصل جاوید نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستانی امپورٹڈ حکومت کےخلاف سڑکوں پرہیں یہ سلسلہ توابھی شروع ہوا ہے بہت آگے تک جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی سازش سےیہ حکومت میں آنے والے ہیں عوام نےاپنافیصلہ سنادیا،ہمیں غلامی قبول نہیں، عمران خان بدھ کوکےپی میں جلسہ کریں گے عوام نے کہہ دیا بیرونی سازش کسی صورت قبول نہیں عمران خان نے قوم کوکبھی مایوس نہیں کیانہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں