فواد چودھری

عمران خان نے تحریک معطل کی تو حکمران عوام کی بوٹیاں نوچ لیں گے، فواد چودھری

اسلام آباد(نمائندہ عکس) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر و سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان نے تحریک معطل کی تو حکمران عوام کی بوٹیاں نوچ لیں گے، حکومت اربوں روپے کی میڈیا مہم چلا رہی ہے، ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری نے لکھا کہ حکومت اربوں روپے کی ایک میڈیا مہم چلا رہی ہے کہ ملک میں سیلاب کی وجہ سے تحریک انصاف کو حکومت کی تبدیلی کیلئے حقیقی آزادی کی تحریک معطل کر دینی چاہیے،

انہوں نے کہا کہ ایک طرف عوام کی آزادی سلب ہے اور اپوزیشن پر دہشت گردی کے پرچے کیے جا رہے ہیں، چینلز بند بند کیے جا رہے ہیں اور صحافی ملک چھوڑنے پر مجبور ہیں،فواد چودھری نے کہا کہ سیاسی کارکنوں پر بدترین تشدد کیا جا رہا ہے جبکہ ملک میں مہنگائی 44فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ اس صورتحال میں اگر عمران خان نے تحریک معطل کی تو یہ حکمران پاکستان کے عوام کی بوٹیاں نوچ لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں