رانا مشہوداحمد

عمران خان ملک کو تباہی کے دہانے پر لے گیا، ملک کو سری لنکا بنانے کی کوشش کی ‘رانا مشہوداحمد

لاہور(نمائندہ عکس) مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانا مشہود احمد نے کہاہے کہ عمران خان جیسا شخص اپنے دور حکومت میں ملک کو تباہی کے دہانے پر لے گیااور ملک کو سری لنکا بنانے کی کوشش کی گئی ، عمران خان جھوٹا و مکار انسان ہے جس نے غلامی نہ منظور کا جھوٹا نعرہ لگایا ،ایبسلوٹلی ناٹ کہہ کر ان کے قدموں میں بیٹھ گیا، عمران خان کا کہتا ہے کہ ٹیلی تھون سے دس ارب روپے اکٹھا کیا کہاں ہیں وہ پیسے اس کا حساب دو،اگر دس ارب اکٹھا ہوگیا تو تین کروڑ سیلاب متاثرین کے سارے مسئلے حل ہوتے ہیں ،ٹیلی تھون سے پیسوں کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنایا جائے کیونکہ یہ قوم کا پیسہ ہے،پرویزالٰہی کو لوگ جھولیاں اٹھا اٹھا کر بددعائیں دے رہے ہیں،پنجاب میں عنقریب (ن) لیگ کی حکومت آنے والی ہے۔ ان خیالات کااظہار مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانا مشہود احمد نے ماڈل ٹائون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔

رانا مشہود احمد نے کہا کہ عمران خان جھوٹا و مکار انسان ہے جس نے غلامی نہ منظور کا جھوٹا نعرہ لگایا ایبسلوٹلی ناٹ کہہ کر ان کے قدموں میں بیٹھ گئے۔شوکت خانم والا پیسہ اپنے اوپر لگاتے ہو،آپ رابن رافیل سے چھپ کر ملاقاتیں کرتے ہیں کے پی میں گاڑیاں لیتے ہو تم نے ملک سے غداری کی بات کی سرحدوں پر فوج کو کیا کیا کہا، عمران خان جلسوں میں نظر آرہاہے چھ ارب روپے کا خرچہ کہاں سے کیا، رانا مشہود احمد نے کہاکہ تم کہتے ہو کہ ٹیلی تھون سے دس ارب روپے اکٹھا کیا کہاں ہیں وہ پیسے اس کا حساب دو،اگر دس ارب اکٹھا ہوگیا تو تین کروڑ سیلاب متاثرین کے سارے مسئلے حل ہوتے ہیں ۔ٹیلی تھون سے پیسوں کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنایا جائے کیونکہ یہ قوم کا پیسہ ہے۔ا نہوںنے کہاکہ پچاس سال کا ریکارڈ مانگنے والے سیف اللہ نیازی ،اسد قیصر کا بیس سالہ ریکارڈ اٹھا کر قوم کے سامنے رکھیں۔موٹر سائیکل اور سائیکلوں والے نوازشریف کا مقابلہ کرتے ہیں جو ساٹھ کی دہائی میں مرسڈیز میں گھومتے تھے ۔عوام کے پیسوں پر پلنے والے کا ایک ایک پیسہ کا حساب ہوگا۔روس ایران اور چین بھی عمران خان کی وجہ سے ناراض ہیں۔فیٹف کی گرے لسٹ سے پاکستان شہبازشریف کے اقدامات سے وائٹ لسٹ میں آ جائے گا۔

شوکت ترین جیسے بدبودار شخص کو عوام معاف نہیں کرے گی جس نے ملک کو دیوالیہ کرنے کی کوشش کی،نوازشریف اور اسحاق ڈار شہبازشریف کی پالیسی متحد ہیں۔شہبازشریف ازبکستان گئے ہیں ڈیڑھ سو ملین دنیا نے امداد دینے کااعلان کیا ہے۔پاکستان میں تباہی میں دنیا حصہ ڈالے یہ بھیک نہیں حق ہے کیونکہ بین الاقوامی ماحولیاتی اثرات ہم پر پڑے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پرویز الہی کو لوگ جھولیاں اٹھا اٹھا کر بددعائیں دے رہے ہیں۔شوکت ترین میر صادق و میر جعفر کا ساتھی ہے ہمت ہے تو ہمارے اوپر اور پرچے کروائو پنجاب تمہیں دیکھ چکا ہے۔ای لرن ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا پی ٹی آئی نے نام تبدیل کرکے انصاف اکیڈمی نام رکھ لیا ہم نے پہلے ای لرن سے پروگرام شروع کیا ،ای ٹرانسفر ہم شروع کرکے گئے لیپ ٹاپ طلبہ کو دئیے،پچیس ہزار ٹرانسفرز اربوں روپے کے عوض پی ٹی آئی نے کروائے، پی ایم آئی یو میں نوے کروڑ کی کرپشن سامنے آ ئی ہے،جو ملک اور اداروں کو کمزور کرناچاہتے ہیں جو مہم چلاتے ہیں ان کے منہ پر خاک ملنے کا وقت آ گیا ہے۔پنجاب میں عنقریب (ن) لیگ کی حکومت آنے والی ہے۔

انہوںنے کہاکہ تیس بلین ڈالر کا سیلاب سے پاکستان کو نقصان اٹھانا پڑا،ہٹلر جب نکلتا تو ٹرین پر لوگ اسے دیکھتے تھے ۔عمران خان کے پاس کیا ویژن ہے جس کی وجہ سے ملک میں خوشحالی آئی،قوم سے سوال ہے پونے چار سال عمران خان نے کیا کیا؟ سیاست دائو پر مشکل فیصلے سیاست کیلئے نہیں ریاست بچانے کیلئے کئے آئندہ عام انتخابات میں دو تہائی اکثریت سے واپس آئیں گے۔شہباز شریف نے چارٹر آف اکانومی کا نعرہ لگایا، چند مہینوں میں حالات کو بہتر کرکے دکھائیں گے۔لوگوں کا (ن) لیگ پر غصہ ہے کیونکہ وہ امید نہیں کررہے تھے کہ ہم مہنگائی کریں گے۔قرض جب واپس ہوں گے تو مہنگائی کم ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں