لاہور(نمائندہ عکس)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے ملاقات کی ہے، لاہور میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور محمود خان نے گورنر راج سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ کے بیانات پر عمران خان کو قانونی پوزیشن سے آگاہ کیا،ملاقات میں محمود خان نے خیبرپختونخوا سے لانگ مارچ کے قافلوں کی سیکورٹی سے متعلق بھی سابق وزیراعظم کو بریف کیا،ذرائع کے مطابق عمران خان نے وزیراعلی کو ہدایت کی کہ خیبرپختونخوا کی سطح پر کارکنان کو زیادہ سے زیادہ منظم کیا جائے،سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کوجلد اور منصفانہ انتخابات کے ذریعے سیاسی و معاشی بحران سے نکالا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا اعلان
- اسحاق ڈار کی وزیر خارجہ آذربائیجان سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق
- مریم نواز سے کورین سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
- یمل ولی خان عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر منتخب
- وزیراعظم شہبازشریف کی صادق خان کو لندن کا مئیر منتخب ہونے پر مبارکباد