اڈیالہ جیل

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے ایس او پیز طے، 3 فوکل پرسنز مقرر

اسلام آ باد (عکس آن لائن ) بانی تحریک انصاف عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے ایس او پیز طے کرلیے گئے ہیں، اس سلسلے میں 3 فوکل پرسنز بھی مقرر کردیے گئے ہیں۔ عمران خان سے اڈیالہ جیل میں کب کون ملاقات کر سکے گا؟ اس حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ عمران خان اور سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کے درمیان ایس او پیز طے پا گئے، جیل میں ملاقات کے حوالے سے بنائے گئے ایس او پیز پر پر عمران خان اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے دستخط کیے۔

جیل میں ملاقاتوں کے لیے عمران خان نے 3 فوکل پرسنز مقرر کردیے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ، شیر افضل مروت ، بیرسٹر عمیر نیازی فوکل پرسن ہوں گے۔ جیل میں ملاقاتوں کے لیے ہر فوکل پرسن 2 نام دے گا، ہفتے میں 2 دن ملاقاتوں کی اجازت ہوگی، منگل کو فیملی جبکہ جمعرات کو وکلا و دیگر کے ساتھ ملاقات ہوا کرے گی۔ ایس او پیز کے مطابق عدالتی احکامات پر ملاقات کرنے والوں کا معاملہ عمران خان کی رضا مندی سے مشروط ہو گا، جیل رپورٹ کے مطابق 26 مارچ کو 10 اور 28 مارچ کو 18 افراد نے عمران خان سے ملاقات کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں