منظور وسان

عمران خان جلسے میں استعفیٰٰ دینے کا اعلان کر سکتے ہیں‘ منظور وسان

کراچی(نمائندہ عکس) خوابوں کی دنیا میں رہنے والے مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے ایک اور پیش گوئی کی ہے کہ عمران خان غصے میں آکر جلسے میں استعفیٰ دینے کا اعلان کر سکتے ہیں‘ملکی سیاست کیلئے آنے والے دو تین دن بہت ہی اہم اور مشکل ہیں، عمران خان کا دور ختم ہوچکا‘عمران خان کو ان کے اپنے لوگ دھوکا دے رہے ہیں‘یہ پہلی حکومت تھی جسے اسٹیبلشمنٹ نے بالکل کھلی چھوٹ دی تھی۔

ایک بیان میں منظور وسان نے کہا کہ ملکی سیاست کے لیے آنے والے دو تین دن بہت ہی اہم اور مشکل ہیں، عمران خان کا دور ختم ہوچکا۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں عمران خان کی اکثریت نہیں رہی، اب ہر جگہ سے اپوزیشن کے حق میں فیصلے آرہے ہیں،عمران خان کےساتھ دھوکا ہورہا ہے، ان کے اپنے لوگ انہیں دھوکا دے رہے ہیں۔منظور وسان کا کہنا تھا کہ یہ پہلی حکومت تھی جسے اسٹیبلشمنٹ نے بالکل کھلی چھوٹ دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں