وزیر دفاع خواجہ آصف

عمران خان ایک محسن کش انسان ہے ، خواجہ آصف

سیالکوٹ (نمائندہ عکس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پچھلے چند سالوں میں قوم کا مزاج بگاڑا گیا ، ایک منصوبے کے تحت ایک شخص کو برسراقتدار میں لایا گیا ، عمران خان پاکستان پر اچانک نازل نہیں ہوا ، اس شخص نے بیرونی سازش کا ڈرامہ رچایا ، معاشرے کی نئی نسل کو تباہ کردیا گیا ، پچھلے آٹھ ماہ سے معیشت کو سنبھالا دینے کی کوشش کررہے ہیں، اتوار کے روز مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا مسلم لیگ نے ریاست اور سیاست کادوبارہ بیڑاٹھایا ، ہمیں بدنام کرنے کیلئے میڈیا ٹرائل کیا گیا ، ورکرز سے رابطے بڑھانے کیلئے کنونشن کا انعقاد کیا گیا ، ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ، جیسا نواز شریف نے کیا سیلاب کے باعث کروڑوں افراد متاثر ہوئے ،

وزیراعظم شہبا زشریف سے برطانوی اخبار ڈیلی میل نے معافی مانگی ، عمران خان جن کی عدالتی گن گاتا ہے ، انہی کے کہنے پر شہباز شریف سے معافی مانگی گئی ، رانا ثناءاللہ پر چھوٹا کیس بنایا گیا ، انہوں نے قیدوبند کی صورتیں برداشت کیں ، رانا ثناءاللہ کو بھی عدالت نے باعزت بری کردیا ، پی ٹی آئی نے اپنے مخالفین پر زمین تنگ کردی تھی ۔ ن لیگ کی قیادت اللہ تعالیٰ کی عدالت میں بھی سرخروہوگی ، عمران خان ایک محسن کش انسان ہے ، عمران خان صبح وشام اپنے محسنوں کی لعن طعن کرتا ہے ، عمران خان کو اقتدار میں لانا تباہی کا تجربہ تھا ، مرشد نے زلفی بخاری کے ذریعے توشہ خانہ کی گھڑیاں بیچیں ، عمران خان نے چندے کے پیسے بھی کھائے ، حمزہ شہباز نے جھوٹے مقدمات میں 22ماہ جیل کاٹی ، مریم نواز کو عدالت باعزت بری کردیا ، جو کہتا تھا کہ جان اللہ کو دینی ہے ، عمران خان اور اس کے ساتھیوں نے ہم پر زمین تنگ کرنے کی ناکام کوشش کی ۔ قومیں جعلی اور فراڈیوں کے نعروں کے پیچھے چل پڑیں ، تو تباہی ہوتی ہے ، ہم نے سیاسی خواتین کو کبھی نشانہ نہیں بنایا ، ایک مرد مجاہد پر منشیا کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ، عمران خان اور اس کے ساتھ شریک جرم روز محشر جوابدہ ہونگے اس نے خانہ کعبہ کی تصویر والی گھڑوں کو بھاو¿ بھیج دی ، ایک شخص ذاتی انتقام کی آگ بجھانے کیلئے سب کچھ کہا گیا دن رات تک ودودکررہے ہیں، کہ عوام کی مہنگائی سے جان چھڑائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں