لیاقت بلوچ

عمران خان اول دن سے نااہلی اور تکبر کا شکار ،ہٹ دھری چھوڑ دیں،لیاقت بلوچ

لاہور (عکس آن لائن)نائب امیر جماعت اسلامی،سیاسی انتخابی کمیٹی کے صدر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عمران خان اول دن سے نا تجربہ کاری،نااہلی اور تکبر وغرور کا شکار ہے،ہٹ دھری چھوڑ دیں احتساب کا پورا عمل فراڈ اور کرپٹ مافیا کے تحفظ کا آلہ کار بنا دیا گیا۔

انہوں نے راولپنڈی،گجرات اور لاہور میں ضلعی سیاسی کمیٹیوں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اول دن سے نا تجربہ کاری،نااہلی اور تکبر وغرور کا شکار ہے۔عوم خصوصاً نوجوانوں کی امیدوں پر مایوسی کا سپرے کر دیا گیا ہے 2018ء انتخابات دھاندلی زدہ تھے لیکن مسلم لیگ اور پی پی پی کی حکومتوں سے تنگ اسٹیک ہولڈرز نے عمران خان کو برداشت کیا۔پوری جدوجہد اور بندوبست سے حکومتیں بنا دی گئیں حکومت اور ریاست ایک پیج پر ہونے کا تاثر دیا گیا لیکن عملاً سیاسی،پارلیمانی،اقتصادی بحران خطرناک شکل اختیار کر گئے اور وفاق و صوبوں کی محاذ آرائی،ایک پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے قومی وحدت اور قومی سلامتی کے لیے خطرات پیدا ہو گئے۔

احتساب کا پورا عمل فراڈ اور کرپٹ مافیا کے تحفظ کا آلہ کار بنا دیا گیا ہے چوہدری برادران کے خلاف اگر کیس نیب نے کھولاتو عمران خان انکوائری کس چیز کی کریں گے حکومت کے اندر حکومت اس اقتدار کوغرق کر دیگی۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ کورونا وباء تیزی سے پھیل رہی ہے، اسمارٹ لاک ڈاؤن نے پورے ملک میں کنفیوژن پھیلا دیا ہے۔ مساجد میں ضابطہ کی پابندی ہر حکومت کا سارازور رہا لیکن اب عوام وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے فیصلوں کی وجہ سے پریشان ہیں۔

ابھی بھی وقت ہے کہ وزیراعظم عمران خان حالات کا ادراک کریں ضمیر،انا اور ہٹ دھرمی چھوڑیں۔کورونا وباء، مسئلہ کشمیر،افغانستان کی صورتحال اور بھارت کے جنگی عزائم کے مقابلہ میں قومی اتحاد کے لیے حکومت،ریاست اور قومی دینی ،سیاسی قیادت کو قومی متفقہ پالیسی پر متحد کریں۔جماعت اسلامی کورونا وائرس،لاک ڈاؤن متاثرین کی مدد جاری رکھے گی اور سیاسی بحرانوں کے مقابلہ کے لیے بھی ملک گیر تحریک کے ذریعے عوام کو متحد کیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں