سڑکیں ٹوٹ پھوٹ

علی پور چٹھہ ،رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، ٹریفک حادثات کا باعث

علی پور چٹھہ( نمائندہ عکس آن لائن) علی پور چٹھہ !!رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار !! گہرے گڑھے ٹریفک

حادثات کا باعث!! گوجرانوالہ روڈ،حافظ آباد روڈ،قادرآباد روڈ،وزیرآبادروڈتباہی کے مناظر

تفصیلات کے مطابق علی پور چٹھہ گوجرانوالہ روڈ جابجا ٹوٹ پھوٹ کا شکار گہرے گڑھوں میں تبدیل

ہو چکی ہے ۔علی پور چٹھہ حافظ آباد روڈ جوکہ متعلقہ 3ایم این اےزکے حلقوں پر مشتمل ہے

ایک عرصہ دراز سے تباہ حال ہوچکی ہے مذکورہ سڑک پر کئی ایک خونیں حادثے ہو چکے ہیں ۔

اگر متعلقہ قومی منتخب شدہ ارکان اسمبلی مشترکہ حکمت عملی اپناتے ہوئے اسے ایک دلفریب کشادہ سڑک

کا روپ دیتے تودوضلعوں کو ملانے والی شکستہ حال سنگل ٹوٹی پھوٹی سڑک ازسرنو تعمیر ہوکر

اس علاقے کی تعمیرو ترقی میں اہم کردار اداکرتی ۔علی پور چٹھہ سے وزیرآباد روڈ جوکہ جامکے چٹھہ

تک نئی بن گئی ہے مگر جامکے چٹھہ تا رسولنگر علی پور چٹھہ بدحالی کا شکار ہے۔اسی طرح علی پور

چٹھہ سے قادرآبادبیراج جوکہ نمایاں حیثیت کا حامل ہے اور پاک آرمی کی ایک بٹالین بھی وطن عزیز

کا دفاع کرنے ہمہ وقت موجود ہے مذکورہ سڑک پر 6,6فٹ گہرے گڑھے ہیں جوکہ ٹریفک اور تفریحی

مقام قادرآباد بیراج جانے کیلئے باعث زحمت ہیں۔مذکورہ سڑک پر پاکستان کی سرفہرست مچھلی منڈیاں

موجود ہیں اس کو دورویہ دیدہ زیب سڑک میں تبدیل کرکے سیاست اور مچھلی کے کاروبار کو بہت

وسعت مل سکتی ہے۔اندرون شہر کالج روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہے۔سٹی کے مختلف محلہ جات

میں ٹوٹی گلیاں ،تباہ شدہ سیوریج برسات میں ندی نالوں کا منظر پیش کررہا ہے۔مختلف سیاسی ادوار میں

منتخب نمائندوں نے مذکورہ سڑکوں کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات نہیں کئے وہ صرف

زاتی مفادات کی خاطر باہم دست و گریباں رہے ۔موجودہ ایم این اے ،ایم پی اے اپوزیشن سے تعلق رکھنے

کی بنا پر بری الزمہ نظر آتے ہیں جبکہ ترجمان حکومت پنجاب چوہدری محمداحمد چٹھہ کے مختلف

اجتماعات میں دلفریب اعلانات ووعدے تو کئے جارہے ہیں مگر عملی طور پر کچھ ہوتا نظر نہیں آتا۔

علی پور چٹھہ کے عوامی سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب،وزیرمواصلات ،

کمشنر گوجرانوالہ پرزوردیا ہے کہ خصوصی گرانٹ کی منظوری دے کر علی پور چٹھہ کو ملانے

والی رابطہ سڑکوں کی ازسرنو تعمیر کو یقینی بنایاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں