راجہ ریاض

علی ظفر کی رپورٹ میں جہانگیر ترین کو کلین چٹ مل گئی، راجہ ریاض

لاہور (عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ ریاض نے کہا ہے کہ علی ظفر کی رپورٹ میں جہانگیر ترین کو کلین چٹ مل گئی ، نیوٹرل امپائر نے جہانگیر ترین کے حق میں فیصلہ دے دیا۔

رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ رپورٹ جہانگیر ترین کے خلاف سازشیں کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے، اب ایف آئی اے کے پاس مزید تحقیقات کا کوئی جواز نہیں، رپورٹ حق میں آنے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، جہانگیر ترین اور ہم سب سرخرو ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں