نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا

علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے نوجوانوں کی فکری رہنمائی کی، نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا

پشاور(عکس آن لائن)یوم اقبال کے موقع پر نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد اعظم خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے نوجوانوں کی فکری رہنمائی کی،انہوں نے کہا کہ مفکر پاکستان کی خودی کا تصور قوم خصوصا نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہے،

علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک جداگانہ ریاست کا تصور پیش کیا،جبکہ اپنے پیغام میں گورنر خیبر پختونخوا غلام علی کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال کا خودی کا تصور ملک کو ترقی دینے کیلئے مشعل راہ ہے، انہوں نے نوجوانوں کو عظمت حاصل کرنے، نئے امکانات کی تلاش کا درس دیا، اتحاد و اتفاق ہی دنیا میں ہماری کامیابی کا ضامن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں