جاوید اقبال

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا بی ایس پروگرام کی داخلہ تاریخ میں توسیع کا اعلان

مکوآنہ (عکس آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بی ایس پروگرام میں داخلہ کے حامل امیدواران کیلئے تاریخ میں 7 نومبر تک توسیع کر دی ہے۔فیصل آ باد ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بشیر احمد صمیم نے بتایا کہ بی ایس پروگرام میں نئے داخلہ لینے والے طلبائ وطالبات 7 نومبر تک بغیر لیٹ فیس داخلہ بھجوا سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بی ایس پروگرام،ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام،بی ایڈ پروگرام،بی بی اے،پوسٹ گریجوایٹ ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ کورسز میں داخلہ لے سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے سے داخلہ کے حامل طلبائ و طالبات 25 اکتوبر تک اپنے داخلے بھجوانے کے پابند ہونگے جبکہ نئے داخلہ لینے والے امیدواران 7 نومبر تک بغیر لیٹ فیس داخلہ بھجوا سکیں گے۔انہوں نے بتایا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی تعلیم کے فروغ کیلئے دن رات کوشاں ہے اور تاریخ میں توسیع طلبائ وطالبات کے مفاد میں کی گئی تاکہ طلبہ آسانی سے داخلہ بھجوا کر اپنا تعلیمی سفر جاری رکھ سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں