اوپن یونیورسٹی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ،مختلف پروگرامز ،کورسزمیں داخلے جمع کروانے کی آخری تاریخ15اپریل مقرر

لاہور ( عکس آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس لاہور کے ریجنل ڈائریکٹر امان اللہ ملک نے کہاہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار2024 (فیز2) میں ایسو سی ایٹ ڈگری (بی اے/بی کام)،بی بی اے، بی ایس (دو سالہ،آڑھائی سالہ متبادل ایم اے)اور بی ایس (چار سالہ)، ٹیچر ٹریننگ( بی۔ایڈ) پروگراموں اور پوسٹ گریجوایٹ ڈپلوماز،سرٹیفکیٹ کورسزمیں داخلے جمع کروانے کی آخری تاریخ15اپریل مقرر کی ہے۔

جبکہ میٹرک، ایف اے پروگراموں کے نئے داخلے اور جاری طلبہ کورس انرولمنٹ بذریعہ CMS آن لائن 20مارچ تک لیٹ فیس چارجز کے ساتھ کروا سکتے ہیں۔ مزید معلومات یونیورسٹی ویب سائٹ یا ریجنل آفس لاہورکے فون نمبر 04299333578 سے بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں