خدیجہ شاہ

عسکری ٹاور جلائو گھیرائو کیس میں بھی خدیجہ شاہ کے وارنٹِ گرفتاری منسوخ

لاہور ( عکس آن لائن) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عسکری ٹاور جلائو گھیرائو کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کے پیش ہونے پر ان کے وارنٹِ گرفتاری منسوخ کر دیئے ۔

دورانِ سماعت خدیجہ شاہ نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی اور آئندہ سماعت پر بھی پیش ہونے کی یقین دہانی کروائی۔اسی عدالت میں پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ اور دیگر ملزمان کو جیل سے پیش کیا۔تھانہ گلبرگ پولیس نے مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے مزید سماعت 2مئی تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ خدیجہ شاہ کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے ان کے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں