قطری وزیر اعظم

عرب لیگ سے شام کی برخاستگی کی اصل بنیاد اب بھی قائم ہے، قطری وزیر اعظم

دوحہ (عکس آن لائن)قطر کے وزیر اعظم نے کہاہے کہ شام کی عرب لیگ میں واپسی کی بات قیاس آرائی ہے کیونکہ علاقائی تنظیم سے دمشق کے اخراج کی وجوہات ابھی بھی موجود ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق قطر بشار الاسد حکومت کا کھلم کھلا ناقد رہا ہے جو کہ سعودی عرب میں نو عرب ممالک کے درمیان ہونے والی بات چیت کا مرکزی موضوع ہو گی۔

سفارت کاروں کا کہناتھا کہ شام کی عرب لیگ میں واپسی اور مئی میں متوقع سربراہی اجلاس میں شرکت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔قطری وزیر اعظم نے کہا کہ اگرچہ جنگ بند ہو چکی ہے لیکن شام کے لوگ اب بھی بے گھر ہو رہے ہیں۔ہم شامی عوام پر حل مسلط نہیں کرنا چاہتے اور اس کا سیاسی حل ہونا چاہیے۔ہم سیاسی حل کے بغیر کوئی قدم نہیں اٹھاتے، اور ہر ملک کا اپنا فیصلہ اور خود مختاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں