ترکی کے لڑاکا طیاروں

عراق، دہوک میں متعدد علاقوں پر ترکی کے لڑاکا طیاروں کے حملے

انقرہ (عکس آن لائن) ترکی کے لڑاکا طیاروں نے عراقی کردستان کے صوبے دہوک میں متعدد علاقوں پر بم باری کی ہے۔

ترک فضائیہ کے طیاروں نے صوبے میں جبل خامتیر کے اطراف ٹھکانوں پر 4 میزائل داغے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک ہفتہ قبل ترکی کے لڑاکا طیاروں نے دہوک صوبے کے شمال میں واقع سرحدی گاؤں

بیرسیفی میں ٹھکانوں پر حملے کیے تھے۔ اس دوران یزیدی پناہ گزینوں کے کیمپوں کے نزدیک مقامات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

اس کے بعد عراقی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر بشیر الحداد نے ترکی کی حکومت سے مطالبہ کیا تھا.

کہ وہ عراقی کردستان میں سرحدی علاقوں پر بم باری کا سلسلہ روک دے۔ الحداد کے مطابق ترکی کی عسکری مداخلت علاقے

میں کشیدگی میں اضاافہ کرے گی اور دونوں ملکوں کے بیچ تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد الصحاف نے گذشتہ روز کہا تھا کہ یک طرفہ کارروائیوں سے امن مضبوط نہیں ہو گا .

اور نہ اس طرح دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی کوششیں بارآور ثابت ہوں گی ،

خود مختاری کی پامالی کا جواب دینے کے لیے عراق کے سامنے تمام آپشنز موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں