الیکشن کمیشن

عدالت نے کارروائی سے نہیں روکا، ممبر نثار درانی کے توہین چیف الیکشن کمشنر کیس میں ریمارکس

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) عمران خان، اسد عمر، اور فواد چوہدری کے خلاف توہین چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے ممبر نثار درانی نے کہا کہ عدالت نے کارروائی سے نہیں روکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان، اسد عمر، اور فواد چوہدری کے خلاف توہین چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ممبر نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے کی۔

کارروائی کے دوران معاون وکیل کی جانب سے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کی جانب سے التوا کی درخواست دائر کرتے ہوئے کیس میں التوا مانگ لیا ہے۔ اس موقع پر ممبر نثار درانی نے کہا کہ ہم نے انصاف کے تقاضے پورے کرنے ہیں لیکن آپ نے تو راستے خود بند کیے ہیں اور کہ رہے میں تو نہیں آ رہا کہ راستے بند ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کورٹ نے کہا ہے کہ ایڈورس ایکشن نہ ہو، کارروائی سے نہیں روکا اور قابل ضمانت وارنٹ نکالنا تو ایڈورس ایکشن نہیں ہے جبکہ اس کیس میں تو وہ نہ آئیں تو سیشکن512 بھی ہو سکتا تھا۔ انہوں نے معاون وکیل سے کہا کہ آپ یقین دہانی کرا رہے ہیں کہ اگلی سماعت پر پیش ہوں گے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے پی ٹی ائی کی التوا کی درخواست پر کیس کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں