عثمان بزدار

عثمان بزدار کومقدمات کی تفصیلات فراہم نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کا تحریری حکم جاری

لاہور( عکس آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلی عثمان بزدار کومقدمات کی تفصیلات فراہم نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا ، عدالت نے عثمان بزدار کو گرفتار نہ کرنے کا سنگل بنچ کا حکم واپس لے لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے تحریری حکم جاری کیا ۔

جس میں کہا گیا ہے کہ سنگل بنچ نے کچھ سوالات اٹھائے مگر چیف جسٹس نے فائل لارجر بنچ کو بھجواتے وقت ان سوالات کا حوالہ نہیں دیا ۔اسی نوعیت کی دیگر درخواستوں میں بھی اسی نوعیت کے سوالات اٹھائے گئے ،فریقین نے اس حوالے سے تحریری جواب بھی جمع کرا دیا ہے ،کیس کی مزید سماعت 26مئی تک ملتوی کی جاتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں