عتیقہ اوڈھو

عتیقہ اوڈھو نے وزیرِاعظم کے ساتھ یادگار تصویرشیئر کردی

کراچی (عکس آن لائن)سینئر پاکستانی اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے وزیرِاعظم عمران خان کے ساتھ ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔ عتیقہ اوڈھو نے انسٹاگرام پر عمران خان کے ساتھ اپنے شو ‘اِن کونورزیشن ود عتیقہ اوڈھو’ کے سیٹ پر لی گئی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔اْنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’یہ اس وقت کی یادگار تصویر ہے جب عمران خان ایک مثالی سیاستدان تھے’۔

اْنہوں نے مزید لکھا کہ’ کاش ہمارے وزیرِ اعظم اب بھی کبھی اپنی شخصیت کی آزاد خیالی کو ظاہر کریں جس طرح اْنہوں نے اپنی شخصیت کے دونوں پہلوئوں کو ہمارے نوجوانوں اور بین الاقوامی سطح پر بھی ظاہرکیا’۔اداکارہ نے لکھا کہ’جب وزیرِاعظم کے پاس یہ دونوں پہلو موجود ہیں تو وہ اِنہیں ظاہر کریں’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں