عالمی مارکیٹ میں کمی

عالمی مارکیٹ میں کمی،روپے کی قدر میں بہتری،پاکستان میں پیٹرول 22روپے سستا ہونے کا امکان

لاہور(عکس آن لائن)عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی روپے میں زبردست اضافے اور روس کی جانب سے پائپ لائن ڈیزل کی برآمدات پر سے پابندی ہٹانے کے اقدام کی وجہ سے پیٹرول کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی متوقع ہے۔

روپے کی قدر میں بہتری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں پٹرول 12اور ڈیزل 9ڈالر فی بیرل سستا ہوا۔عالمی سطح پر پٹرول کی قیمت 102جبکہ ڈیزل کی قیمت 117ڈالر فی بیرل ہو گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 5 فیصد سے زائد کمی سے تیل کی قیمتیں 2ماہ کی کم ترین سطح پر آ چکی ۔

عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہونے بعد پاکستانی عوام کو ایک بڑاریلیف ملنے کا امکان ہے امیدظاہر کی جارہی ہے کہ 15اکتوبر کے بعد پیٹرول کی قیمت 300روپے سے نیچے آجائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں