پیکیج منظور

عالمی بینک کا یوکرین کیلئے 489 ملین ڈالرز کا سپورٹ پیکیج منظور

واشنگٹن (عکس آن لائن) پڑوسی ملک روس کی جانب سے جنگ کا شکار ہونے والے ملک یوکرین کے لیے عالمی بینک نے 489 ملین ڈالرز کا سپورٹ پیکیج منظور کر لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کیلئے سپورٹ پیکیج عالمی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے منظور کیا۔بتایا گیاہے کہ یوکرین پیکیج میں 350 ملین ڈالرز کا ضمنی قرض اور 139 ملین ڈالرز گارنٹیز کی مد میں شامل ہیں۔

عالمی بینک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس سپورٹ پیکیج سے یوکرین کے لوگوں کو اہم خدمات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔دوسری جانب آسٹریلوی انرجی کمپنی نے روسی تیل کی خریداری بند کر دی۔برطانوی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی انرجی کمپنی نے کہا کہ یوکرین پر روس کے خوفناک حملے نے شدید دھچکا پہنچایا ہے۔مذکورہ آسٹریلوی انرجی کمپنی نے کہا کہ روس یوکرین تنازع کے خاتمے تک روس سے خام تیل کی خریداری نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں