نگران وزیر اعظم

عالمی برادری کشمیریوں کے حقوق کیلئے بھارت پر دباو ڈالے، نگران وزیر اعظم

اسلام آ باد (عکس آن لائن) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ عالمی برادری کشمیریوں کے حقوق کے لیے بھارت پر دباو ڈالے۔ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر جاری اپنے ایک پیغام میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان انسانی حقوق کےعالمی منشور کی حمایت اور پاسداری جاری رکھے گا۔

نگران وزیر اعظم نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی طرف توجہ دلاتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری کشمیریوں کے حقوق کے لیے بھارت پر دباو ڈالے۔

انوار الحق کاکڑ نے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ظلم سہنے والے نہتے فلسطینیوں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم باعث تشویش ہیں۔ اپنے پیغام میں نگران وزیر اعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان بلاتفریق مذہب اور رنگ ونسل انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کوشاں رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں