عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کا الشفا ہسپتال سے رابطہ منقطع

نیویارک(عکس آن لائن)عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ تنظیم کا غزہ کی پٹی کے الشفا ہسپتال سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے ہسپتال کو بار بار حملوں کا نشانہ بنائے جانے کو خوفناک قرار دیا۔عالمی ادارہ صحت کیڈائریکٹرٹیڈ روس اڈھانوم اور گیبرییسوس نیایکس پلیٹ فارم پر ہسپتال کے ہیلتھ ورکرز، مریضوں، زخمیوں، بچوں اور اس کے اندر موجود بے گھر افراد کی حفاظت کے بارے میں گہری تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر غزہ میں فوری جنگ بندی کے مطالبے کی تجدید بھی کی کیونکہ زندگیوں کو بچانے اور مصائب کی خوفناک سطح کو کم کرنے کے لیے جنگ بندی کے سوا کوئی راستہ نہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ایسی اطلاعات ہیں کہ ہسپتال سے نکلنے والوں کو گولیا ماری گئی ہیں اور انہیں قتل کیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی ٹینک ہسپتال کو گھیرے میں لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تنظیم مریضوں اور شدید زخمیوں کے طبی انخلا کا مطالبہ کرتی ہے۔ انہیں بغیر کسی رکاوٹ کے پائیدار، منظم اور محفوظ طریقے سے انخلا کا موقع دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں