عاطف اسلم

عاطف اسلم کی فٹ پاتھ پر بیٹھے گلوکاری کرتے ویڈیو وائرل

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان سمیت بھارت میں بھی اپنی آواز کے سحر سے دلوں میں جگہ بنانے والے گلوکار عاطف اسلم کی فٹ پاتھ پر گٹار تھامے گلوکاری کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عاطف اسلم کی ویڈیو شاہ زیب عباسی نامی صارف کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی جس میں انھیں طلبا کے درمیان زمین پر بیٹھے گنگناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

صارف نے شیئر کی گئی ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ اپنے ایک دوست کی سالگرہ کی تقریب کے بعد دوستوں کے ہمراہ یونیورسٹی (LUMS) آئے تو اْنہوں نے یونیورسٹی کے پیومنٹ میں گلوکار کو بیٹھے ہوئے دیکھا۔صارف نے لکھا کہ اْنہوں نے عاطف اسلم کو بتایا کہ اْن کے دوست کی سالگرہ ہے اور درخواست کی کہ اس دوست کے لیے ایک گانا گنگنادیں جس کے بعد گلوکار نے اس درخواست پر برتھ ڈے بوائے سے اس کی عمر پوچھی اور گِٹار لا کر گانا شروع کردیا ،صارف کے ویڈیو شیئر کرتے ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں