عاطف اسلم

عاطف اسلم کا پاکستان کی پہلی فری ڈائیگنوسٹک لیب کو 20 ملین کا عطیہ

کراچی (عکس آن لائن)پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم نے پاکستان کی پہلی فری ڈائیگنوسٹک لیب کو 20 ملین روپے عطیہ کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق طب کے شعبے میں بہترین طریقے سے کام کرنے پر معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے 20 ملین روپے کی امداد جے ڈی سی فائونڈیشن کو دے دی۔

واضح رہے کہ جے ڈی سی فائونڈیشن، پاکستان کی پہلی فری ڈائیگنوسٹک لیب کا آغاز کیا ہے۔ جہاں صوبے بھر سے آنے والے روزانہ ہزاروں افراد 250 اقسام کے مفت خون کے ٹیسٹ کروا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں