عاطف اسلم

عاطف اسلم نے فلسطین کیلئے 15ملین عطیہ کردیے

اسلام آباد(عکس آن لائن)پاکستان سمیت بھارت میں یکساں مقبولیت رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے سفاک اسرائیلی افواج کے ہاتھوں ظلم و ستم کے شکار فلسطینی عوام کیلئے 15ملین کی امداد عطیہ کی ہے۔اس حوالے سے پاکستان کی الخدمت فائونڈیشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر)پر ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ فلسطین، غزہ کے متاثرین کیلئے معروف فنکار عاطف اسلم کی جانب سے 15ملین روپے کے عطیات موصول ہوئی ہیں۔

انہوں نے گلوکار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں عاطف اسلم نے غزہ کے متاثرین کیلئے عطیہ دیا، ہم آپ کے اس نیک اقدام کے لیے شکریہ ادا کرتے ہیں۔اس سے قبل عاطف اسلم نے سوشل میڈیا پر معصوم فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھائی تھی جس پر بھارتی مداحوں نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔عاطف اسلم نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہزاروں معصوم فلسطینی عوام کی جانوں کے ضیاع کا بہت دکھ ہے۔

گلوکار نے کہا تھا کہ اس مشکل وقت میں،آئیں مل کر ساتھ کھڑے ہو جائیں، اللہ پاک اپنا رحم فرما۔اس پوسٹ پر جہاں عاطف اسلم کے مسلمان مداحوں نے فلسطین کی آزادی کیلیے آواز اٹھائی تو وہیں بھارتی صارفین گلوکار کا یہ پیغام دیکھ کر آگ بگولا ہوگئے تھے اور شدید تنقید کرتے ہوئے عاطف اسلم کو انسٹاگرام سے ان فالو کرنا شروع کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں