فائرنگ

عارف والا ،مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق

عارف والا (عکس آن لائن) مسلح افراد کی تدفین کے دوران فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں89/EBمیں حبیب اللہ کی قبرستان میں تدفین کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں عبدالحق جوئیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق جبکہ بیٹا محمداحمد شدید زخمی ہوگیا اسے فوری طورپر طبی امدادکیلئے ہسپتال لایا گیاجہاں وہ تشویشناک حالت میں زندگی کی بازی ہارگیا۔

ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعشیں پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال عارفوالامنتقل کردیں۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مقتول عبدالحق کے والد حبیب اللہ کی تدفین ہورہی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں