انجمن تاجران

عارفوالا :انجمن تاجران ملک کاقیمتی سرمایہ اورریڑھ کی ہڈی ہیں،خان نوازخان

عارفوالا (نمائندہ عکس آن لائن)انجمن تاجران ملک کاقیمتی سرمایہ اورریڑھ کی ہڈی ہیں حکومتوں کی کامیابی انہی تاجروں سے وابستہ ہوتی ہے جن ممالک نے اپنے تاجروں کومضبوط کرنے میں مثبت کرداراداکیاوہ آج بڑی معیشت بن کردنیامیں اہم مقام پاگئے،خان نوازخان۔

انجمن تاجران ریشم گلی کی تقریب حلف برداری مقامی ہال میزبان مارکی میں انعقادپزیرہوئی جس میں صدربارایسوسی ایشن پیرنذرفریدچشتی ایڈووکیٹ اورجنرل سیکرٹری چوہدری عثمان علی ایڈووکیٹ مہمان خصوصی تھے انجمن تاجران ریشم گلی کی تقریب حلف برداری کے موقع پرنومنتخب عہدیداران صدرخان نوازخان،جنرل سیکرٹری نوراحمدبھٹی،چوہدری سرفرازاحمدسیکرٹری فنانس،نائب صدرمحمدارشد،جوائنٹ سیکرٹری شیخ محبوب،محمدحفیظ بھٹی ودیگرعہدیداران سے چئیرمین الیکشن کمیشن حاجی محمداشرف نے حلف لیااورتقریب حلف برداری کے موقع پرشرکاء سے مرکزی انجمن تاجران،انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی،سٹیزین ایکشن موومنٹ،انجمن شہریاں،انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی،وکلاء،صحافییوں سمیت معززین علاقہ نے شرکت کی

تقریب کے شرکاء سے صدرالحاج صوفی محمدرشید،چیف ایگزیکٹومحمدحسین حسینی،صدربارپیرنذرفریدچشتی ایڈووکیٹ ،صدرریشم گلی خان نوازخان،سینئرنائب صدرراناشوکت علی،جنرل سیکرٹی نوراحمدبھٹی،صدرسٹیزین ایکشن موومنٹ محمدابرارشیخ اورصدرجناح چوک ساجدمحمودشیخ نینومنتخب عہدیداران کومبارک باددی اور خطاب کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن ہویاسلیکشن تاجرون کی حقیقی جماعت وہی کہلائے گی جوتاجروں وشہریوں کیلئے عملی اقدامات اٹھائے گی نہ کہ تاجروں کوتقسیم کرنے میں آلہ کاربنیں تقریب کاآخرمیں صدرخان نوازخان اورجنرل سیکرٹری نوراحمدبھٹی نے تقریب میں شرکاء کاشکریہ اداکیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں