ماحول

عارفوالا:ماحول کوصاف ستھرارکھناہماراقومی اخلاقی فریضہ ہے ، تحصیل آفیسرمصدق گجر

عارفوالا(نمائندہ عکس آن لائن)ماحول کوصاف ستھرارکھناہماراقومی اخلاقی فریضہ ہے وزیراعظم پاکستان کے کلین اینڈگرین پاکستان کے احکامات کی روشنی میں ڈی سی پاکپتن کی ہدایت پربلدیہ کاعملہ شہرکوصاف ستھرارکھنے کے لئے دن رات کوشاں ہے اورعلاقہ میں جہاں بھی کوڑاکرکٹ کے پوائنٹ بنائے گئے ہیں وہاں سے صبح سویرے عملہ کوڑاکرکٹ اکٹھاکرکے ٹرالیوں میں ڈال کر شہرسے باہر ضائع کردیاجاتاہے

ان خیالات کااظہارتحصیل آفیسرمصدق گجراورانجینئرامجدحسین نے شہرکے مختلف ایریامیں صفائی کاجائزہ لیتے ہوئے میڈیانمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ بلدیہ کاعملہ پوری ایمانداری سے اپنے فرائض منصبی اداکررہاہے اورشہربھرکے بازاروں،گلیوں اورمحلوں میں صفائی ستھرائی کاخاص خیال رکھاجارہاہے انہوں نے کہاکہ عملہ کی جانب سے غفلت وکوتاہی ہرگزبرداشت نہیں کی جائے گی علاقہ کوصاف ستھرارکھناہماری اولین ترجیح ہے جس سے عارفوالاشہرکی عوام نے میونسپل کمیٹی کے تحصیل آفیسرکے اس اقدام کوسراہاہے اس موقع پربلدیہ کاعملہ بھی موجودتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں