عابد شیرعلی

عابد شیرعلی کے کاغذات منظور ہونے کیخلاف اپیل، ریٹرننگ افسر ریکارڈ سمیت طلب

لاہور (عکس آن لائن ) لاہور کی ایپلٹ ٹربیونل نے مسلم لیگ(ن)کے رہنما عابد شیر علی کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف اپیل پر ریٹرننگ افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔ جسٹس اسجد جاوید گھرال نے بطور ایپلٹ ٹربیونل مقدمے کی سماعت کی، حلقہ کے ووٹر محمد جہانگیر نے عابد شیر علی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

اپیل کنندہ نے موقف اپنایا کہ کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کروایا گیا حلف نامہ جھوٹ پر مبنی ہے، حلف نامے میں تھانہ فیکٹری ایریا میں درج مقدمہ کی تفصیلات چھپائی گئی ہیں۔ انہوں نے استدعا کی کہ ٹربیونل ریٹرننگ افسر (آر او) کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں