مسرت چیمہ

ظلم اور جبر کی سیاہ رات اپنے اختتام کی طرف بڑھ رہی ہے ‘ مسرت چیمہ

لاہور(عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ظلم اور جبر کی سیاہ رات جتنی طویل ہونا تھی وہ ہو چکی ہے اب یہ اپنے اختتام کی طرف بڑھ رہی ہے ، عوام میں اپنے حقوق کیلئے شعور کا بیدار کرنا تحریک انصاف کی سب سے بڑی کامیابی ہے اور یہی نئے پاکستان کی بنیاد ہے ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ الیکشن کمیشن اس وقت کھل کر پی ڈی ایم کی سہولت کاری کر رہا ہے اور ہمیں خواتین کی مخصوص اور اقلیتوں کی نشستوں سے محروم رکھنا اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ پی ڈی ایم ٹولہ بظاہر کامیاب ہوا ہے لیکن یہ حقیقت میں شکست کھا چکے ہیں جو ان کے چہروں سے بھی عیاں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ادنیٰ سے ادنیٰ کارکن بھی اپنی جدوجہد ترک نہیں کرے گا بلکہ آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ تیزی آئے گی ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان آج فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے جہاں قوم نے فیصلہ کرنا ہے کہ انہوں نے دہائیوں سے خون چوسنے والی سیاسی جماعتوں سے چھٹکار احاصل کرنا ہے یا انہیں اپنے اوپر مسلط رہنے دیناہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں