زلمے خلیل زاد

طالبان کی یو این کی افغان خواتین کارکنوں پر پابندی غلط ہے، زلمے خلیل زاد

کابل (عکس آن لائن)افغانستان کے لیے امریکا کے سابق خصوصی مندوب زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ طالبان کی جانب سے اقوام متحدہ کی افغان خواتین کارکنوں پر پابندی غلط ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں زلمے خلیل زاد نے کہا کہ یو این افغان خواتین کارکنان پر پابندی سے افغانوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گا، پابندی سے بین الاقوامی معاونت میں ممکنہ طور پر کمی ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پابندی کا فیصلہ طالبان کے بین الاقوامی معاملات کو پیچیدہ بنا دے گا، افغان خواتین کو تعلیم اور کام کے ناقابل تردید حقوق حاصل ہیں۔زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ طالبان نے دوحہ میں خواتین کے حقوق کے احترام کا عہد کیا، طالبان کو افغان عوام کے لیے اپنے وعدوں پر عمل کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں