ضمنی انتخابات

ضمنی انتخابات کے نتائج نااہل حکمرانوں کے خلاف نوشتہ دیوار ہے، جے یو آئی

اسلام آباد (عکس آن لائن)جمعیت علماء اسلام (ف) کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کے نتائج نااہل حکمرانوں کے خلاف نوشتہ دیوار ہے۔ اپنے بیان میں ترجمان جے یو آئی نے کہاکہ پشین سے جے یوآئی کی کامیابی عوام کی کامیابی ہے،ضمنی انتخابات کے نتائج نااہل حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہے۔

اسلم غوری نے کہاکہ عوام نے دھونس دھاندھلی کو مسترد کردیاانہوںنے کہاکہ ضمنی انتخابات کے نتائج نا اہل حکومت کے خلاف نوشتہ دیوار ہے۔انہوںنے کہاکہ ضمنی انتخابات کی طرح سینیٹ انتخابات میں نااہل حکمرانوں کو بدترین شکست دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ حکمرانوں کے خلاف اصل معرکہ اسلام آباد لانگ مارچ ہوگا ،پشین کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں