سپیکر قومی اسمبلی

ضلع صوابی میں تعلیم کا فروغ میری زندگی کا مشن ہے،سپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد (عکس آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر ،طلباء ہمارے ملک کا روشن مستقبل ہیں اور موجودہ حکومت ملک میں تعلیم کے فروغ کے لیی ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اْٹھا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویمن یونیورسٹی صوابی کی وائس چانسلر ڈاکٹر شاہانہ عروج سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی بھی موجود تھے۔ اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ تعلیم کی بہترین اور جدید سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع صوابی میں تعلیم کا فروغ میری زندگی کا مشن ہیایک مشن کو پورا کیے چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں تعلیم کے فروغ کے لئے ہر ممکن قدم اٹھایا ہے جس میں اسکولوں،کالجز اور یونیورسٹیز کا قیام اور ان کی اپ گریڈیشن شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یکساں تعلیمی نظام کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جس کے ذریعے طبقاتی تقسیم کا خاتمہ ہو گااور معاشرے کے پسے ہوئے اور پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے طلباء کو جدید علوم سے آراستہ کرنے اور ترقی کی منازل طے کرنے کا موقع ملے گا۔

اسپیکر نے عالمی وباء کورونا وائرس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وجہ سے تعلیم کے عمل میں بھی چیلینجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس تعلیمی نظام کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کی مدد سے بہت جلد ہم کورونا کی وجہ سے درپیش چیلنجز پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی نے صوابی میں تعلیم کے فروغ کے لئے اسپیکر اسد قیصر کی کلیدی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ ویمن یونیورسٹی صوابی طلباء کو بہترین تعلیم و تربیت سے روشناس کرے۔ اسپیکر اسد قیصر نے وائس چانسلر کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے تعلیم کے عمل میں حائل رکاوٹونں کو دور کرنے کے لئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین بھی دلایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں